ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / GO BACK MODI سے گونجا بنگال، مودی سے ملاقات کے بعد دھرنا پر بیٹھیں ممتا سی اے اے،این پی آر اور این آر سی نافذ نہ کرنے کے موقف پر اٹل

GO BACK MODI سے گونجا بنگال، مودی سے ملاقات کے بعد دھرنا پر بیٹھیں ممتا سی اے اے،این پی آر اور این آر سی نافذ نہ کرنے کے موقف پر اٹل

Sun, 12 Jan 2020 10:26:20    S.O. News Service

کولکتہ،12/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) وقت کی ایک اچھی عادت ہے کہ وہ گزرجاتا ہے اور بدلتا بھی ہے، حالات کا رخ بھی بدلتا ضرور ہے۔ اس کا مظاہرہ آج مغربی بنگال میں وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر ہوا۔ ایک وقت تھا جب عوامی جلسوں میں مودی کا زبردست اور پرتپاک استقبال ہوتا۔پھول نچھاور کئے جاتے، مودی۔مودی کے نعرے لگتے لیکن اب جئے جئے کار کے نعرے ہا ہا کار میں بدل گئے ہیں۔ عوام، لیڈروں کو جہاں سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں وہیں ناراضی کی صورت میں نظروں سے گرانے میں بھی دیر نہیں لگاتے۔آج مغربی بنگال میں اپنی آمد پروہاں متنازع شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف عوام کے دلوں میں لگی آگ کی تپش کو مودی نے شاید محسوس کیاہو۔وزیر اعظم نریندر مودیGO BACK GO BACKکی گونج کے درمیان آج سہ پہردوروزہ کولکتہ کے دورے پر پہنچ گئے،وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر ائیر پورٹ سے کولکتہ شہر تک مختلف مقامات پر بایاں محاذ،کانگریس اور ترنمول کانگریس سمیت دیگر مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔سیاسی جماعتوں کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر سیاسی تنظیموں نے بھی آج صبح سے ہی احتجاج جاری رکھتاتھا۔وزیر اعظم ائیرپورٹ سے سڑک کے راستے راج بھون جانے کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریس کورس پہنچے اور پھر وہاں سے دو کلو میٹر کی مسافت بذریعہ کار طئے کی۔تاہم راج بھون کے چند میٹر کی دوری پر سی پی ایم کے کارکنان بڑی تعداد میں احتجاج کررہے تھے۔راج بھون جانے والی تمام سڑکوں کوکولکتہ پولس نے بند کردیاہے۔ مختلف سڑکوں پر مودی واپس جاؤکے نعرے اور بینر لگے تھے۔ائیر پورٹ کے باہر بھی بڑی تعداد میں مظاہرین موجود تھے۔وی آئی پی روڈ پر بھی بڑی تعداد میں مظاہرین موجود تھے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی گرچہ ائیر پورٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کرنے کیلئے موجود نہیں تھیں۔تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کے راج بھون پہنچنے کے بعد ہی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے راج بھون پہنچ کر وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ایک گھنٹے کے قریب چلی اس میٹنگ کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ گرچہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کررہی ہیں تاہم چوں کہ وزیرا عظم کولکتہ آئے ہیں اس لیے انہوں نے ریاست کے مسائل اور بلبل طوفان سے ہونے والے نقصانات سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم نے این آر سی، این پی آر اور شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے کہ ریاست میں ان تینوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ائیر پورٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کرنے کیلئے ریاستی وزیر فرہاد حکیم موجود تھے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج راج بھون میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کے بعد کہا ہے کہ ہم نے‘این آر سی’،‘شہریت ترمیمی قانون اور این آرپی سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ممتا بنرجی اور وزیرا عظم نریندر مودی کے درمیان 20منت تک گفتگو ہوئی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہا ں ہم نے پروٹوکول کے تحت وزاعظم سے ملاقات کی اور ان سے ریاست کے بقایاجات کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔مرکزی حکومت کی جانب سے 35,000کروڑ روپے ملنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال آئے بلبل طوفان کیلئے مختص7000کروڑ روپے کابھی مرکزی نے اپنا فنڈجاری نہیں کیا ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر سے متعلق ہم نے واضح طور پر کہہ د یا ہے کہ ریاست میں اس کو نافذ نہیں کیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم نے وزیرا عظم سے کہا ہے کہ ریاست کے عوام اس سے پریشان ہیں۔اس لیے ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ اس پر نظرثانی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 35000کروڑ روپئے جاری کرنے کی وزیرا عظم مودی نے یقین دہانی کرائی ہے۔اس کے علاوہ دہلی میں اس سے متعلق بات چیت کرنے کیلئے دعوت دی ہے۔

ممتا دھرنے پر بیٹھ گئیں: مودی سے ملنے کے چند منٹ بعد ہی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سی اے اے اوراین آرسی کے خلاف دھرنا دینے پہنچ گئیں۔ ممتابنرجی اپنے حامیوں کے ساتھ ٹی ایم سی دھرنا اسٹیج پر بیٹھ گئیں۔ممتا بنرجی نے مزیدکہا کہ مودی نے کہاکہ میں یہاں کچھ دوسرے پروگراموں کے لیے آیاہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مجھے دہلی آکر ملاقات کرنے کے لیے کہا۔ اس ملاقات کو لے کر ممتابنرجی نے کہا کہ یہ ایک رسمی ملاقات تھی کیونکہ وہ بنگال آئے تھے۔


Share: